عمران خان’’ شاہجہان ‘‘ ہے اور نہ ہی جمائما’’ نورجہاں‘‘پھر کیونکر پرکشش محل بنایا گیا ؟ ’’خرد برد خان ‘‘ جنرل ضیا کی چوتھی نشانی ہے :سعید غنی

عمران خان’’ شاہجہان ‘‘ ہے اور نہ ہی جمائما’’ نورجہاں‘‘پھر کیونکر ...
عمران خان’’ شاہجہان ‘‘ ہے اور نہ ہی جمائما’’ نورجہاں‘‘پھر کیونکر پرکشش محل بنایا گیا ؟ ’’خرد برد خان ‘‘ جنرل ضیا کی چوتھی نشانی ہے :سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ قوم عمران خان سے اخلاقی اور مالی کرپشن کی صفائی چاہتی ہے، نہ عمران خان ’’شاہجہان‘‘  ہے اور نہ ہی  جمائما ’’نورجہاں ‘‘  پھر کیونکہ عمران خان نے بنی گالہ میں پرکشش محل بنایا؟ جمائما سے قرض لینے کی’’  فرضی کہانی‘‘  قطری خط کی طرح ہے ، مگر یہ فرضی کہانی بھی عمران خان کی اصلیت کو بے نقاب کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیرانگی ہے کہ ابھی تک نوازشریف کو اپنی نااہلی کا علم نہیں،اب خواجہ آصف  کی باری ہے،اسحق ڈار فوری مستعفیٰ ہوں : اسد عمر

نجی ٹی وی کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا کہ جمائما کی طرف سےشاہد خان نامی شخص کے ذریعے عمران خان کو قرض کی رقم کا کیا ماجرا ہے؟ اگر یہ ’’کہانی ‘‘ درست مانی جائے تو پھر یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ جمائما کو عمران خان پر اعتماد نہیں تھا کہ وہ قرض کی رقم واپس کریں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان جمائما میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں،لیکن اگر کل کوئی یہ ریکارڈ لندن لے کر گیا تو پھر جمائما بھی قانون کے شکنجے میں آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس دن سچ بولا اس دن وہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے، عمران دراصل خردبرد خان ہیں جو جنرل ضیاء کی چوتھی نشانی ہیں، جنرل ضیاء نے نواز شریف کو سیاست اور عمران خان کو کرکٹ میں لا کر قوم پر عذاب نازل کیا اور رہی سی کسر کلاشنکوف کلچر اور ہیروئن سے پوری کی۔

مزید :

اسلام آباد -