پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ سے کالعدم تنظیموں کی ضمنی انتخاب میں شرکت اور داعش کے جھنڈے لگنے کے معاملے پر قو م کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ سے کالعدم تنظیموں کی ضمنی انتخاب میں شرکت اور داعش ...
پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ سے کالعدم تنظیموں کی ضمنی انتخاب میں شرکت اور داعش کے جھنڈے لگنے کے معاملے پر قو م کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ سے کالعدم تنظیموں کی ضمنی انتخابات میں شرکت اور داعش کے جھنڈے لگنے کے معاملے پر قو م کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان’’ شاہجہان ‘‘ ہے اور نہ ہی جمائما’’ نورجہاں‘‘پھر کیونکر پرکشش محل بنایا گیا ؟ ’’خرد برد خان ‘‘ جنرل ضیا کی چوتھی نشانی ہے :سعید غنی

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے امریکہ میں دیئے گئے بیان پر در عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاالحق نے تیسری دنیا کے عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو جو بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے کو راہ سے ہٹانے کے لئے اعلی کار کا کردار ادا کیا، جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، تمام تر مخدوش حالات اور ملک کو درپیش سنگین مسائل کا ذمہ دار ضیاالحق مافیا ہے، پاکستان کے جمہوری تشخص کو مسخ کرکے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی منشیات اسلحہ فرقہ پرستی کو فروغ دیا گیا، پرائی جنگ کو اپنی سرزمین پر لا کر ملک کی جڑیں کھوکھلی کی گئیں، پر امن پاکستان کو دہشت گردی کا اڈہ بنایا گیا اور شہریوں کو اس کا ایندھن بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کا خاتمہ دراصل پاکستان کو کمزور کرکے قوم کو بے خبر رکھ کر خفیہ ڈیل کے ذریعے بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل تھا ، جن دہشت گرد گروہوں کو وزیر خارجہ بوجھ تسلیم کر رہے ہیں ،انہیں پنپنے کا موقع ن لیگ کی حکومتوں میں فراہم کیا گیا اور اس بوجھ کو اتار پھینکنے کی ذمہ داری بھی موجود حکومت کی ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ وزیر خارجہ ضیاالحق کی مجلس شوری کے سابق سربراہ کے فرزند اور سابق وزیر اعظم اور موجودہ وزیر اعظم کے وزیر کے طور پر ملک کو دہشت گردی کی آماجگاہ بنانے پر قوم سے نہ صرف معافی مانگیں بلکہ موجود کالعدم تنظیموں سے سابق وزیر داخلہ کے بھائی چارے اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے لہرائے جانے اور دہشت گردوں کے حلقہ 120 کے ضمنی انتخابات میں نشان کے ساتھ حصہ لینے اور کھلے عام جاری سرگرمیوں کی اجازت سے قوم کو آگاہ کریں۔ نیر بخاری نے کیا کہ امریکہ میں بیٹھ کر وضاحتیں پیش کرنا حکومتی کمزوری ہے، وزیر اعظم اور کابینہ کے موقف میں واضع تضاد کی وجہ سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، امریکہ یورپ اور دنیا سے پرائی جنگ میں 60000 جانوں کی قربانی اور معاشی اقتصادی و معاشرتی نقصان کا اعتراف کروانے کی صفائی دیا جانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی پی پی پی کی حکومت میں شمسی ائیر بیس خالی کروایا گیا ، سوات پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور خارجہ پایسی ملکی مفاد میں بنائی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -