پی ٹی آئی جلسہ میں شرکاءکی تعدادکے حوالے سے مختلف دعوے

پی ٹی آئی جلسہ میں شرکاءکی تعدادکے حوالے سے مختلف دعوے
پی ٹی آئی جلسہ میں شرکاءکی تعدادکے حوالے سے مختلف دعوے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز تحریک انصاف نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اور اس موقع پر عمران خان نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے وزیراعظم کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔جلسے میں موجود شرکا کی تعداد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں ہوئیں تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پنڈال میں 50سے 60ہزار لوگ موجود تھے ۔حکومتی ذرائع کا کہناتھا کہ جلسے میں 7سے 8ہزار شرکا موجود تھے ،میڈ یا ذرائع کے مطابق جلسے میں موجود لوگوں کی تعداد 25سے 30ہزار تھی جبکہ جلسے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ذرائع کے مطابق جلسے میں 22سے 23ہزار لوگ موجود تھے ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کا کہنا تھاکہ شہباز شریف میرے خلاف کیس کریں ان کے بارے میں عدالت میں بتاوں گا کہ مجھے کس نے آفر کرائی اور یہ بھی بتادوں گا دبئی میں کون سا بینک جس کے ذریعے آفر کی جارہی ہے۔ نواز شریف نے مجھے ہی ڈیل کی پیشکش نہیں کی بلکہ جس شخص کے ذریعے مجھے پیشکش کی جارہی ہے اسے بھی ڈیل کرانے کے عوض2ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔

شہباز شریف مجھے عدالت بلائیں، وہاں بتاﺅں گا کس نے 10ارب روپے کی آفر کرائی؟ لیڈر صادق و امین نہ ہو تو قومی خزانے کی رکھوالی نہیں کرسکتا: عمران خان

مزید :

اسلام آباد -