کنٹرول لائن پر پاکستانی جوانوں کی شہادت، پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑا قدم اٹھا لیا

کنٹرول لائن پر پاکستانی جوانوں کی شہادت، پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑا قدم ...
کنٹرول لائن پر پاکستانی جوانوں کی شہادت، پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رات گئے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج کیا، احتجاجی مراسلہ بھی ہاتھ میں تھمادیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ کو طلب کیا اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اعزاز چوہدری کا کہناتھاکہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے اور کنٹرول لائن پر دواہلکاروں کی شہادت پر جواب طلب کیا۔
دوسری طرف بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے جوانوں کی مقبوضہ کشمیر میں بھی غائبانہ نمازجنازہ اداکردی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -