بھار ت نے سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی, ڈیم نہ بنانا پاکستان کی غلطی ہے:وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب

بھار ت نے سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی, ڈیم نہ بنانا پاکستان کی ...
بھار ت نے سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی, ڈیم نہ بنانا پاکستان کی غلطی ہے:وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈی این ڈی )وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہا ہے کہ بھار ت نے سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، اپنے حصے میں ڈیم نہ بنانا پاکستان کی غلطی ہے اس میں بھارت کا کیا قصور ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسپیچ نیوز ڈیسک (ڈی این ڈی) سے جمعرات کے روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی رو سے اگر ہم نے ڈیم نہیں بنائے تو اس میں پاکستان کی غلطی ہے، بھارت کی کوئی غلطی نہیں اگر بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں اور اپنا حق لینا ہر آدمی پر فرض بھی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سی پیک منصوبے پر پسند ناپسند کے بجائے اس منصوبے کے فنی پہلوﺅ ں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے اور یہ تاثر درست نہیں ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے مغربی روٹ کے تین پوائنٹس پر ہکلہ سے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان تک کام شروع ہو چکا ہے، مرکزی حکومت اس منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کر رہی ہے، یہ صوبائی ترقیاتی منصوبہ ہے لیکن وفاقی حکومت اس کے لیے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو شروع کیا جائے تو تنقید لازمی ہوتی ہے مگر جب منصوبہ مکمل ہو جائے تو اس کے فائدے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ،جب میٹرو بن رہی تھی تو ہر روز اسمبلی میں سوالات اٹھائے جاتے تھے اب عوام مستفید ہو رہے ہیں تو کوئی سوال بھی نہیں ہے اسی طرح سے سی پیک کے فائدے بھی اس کے مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے ،حکومت عوام کے مفادات اور ترقی کو ندنظر رکھتے ہوئے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے ۔
حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف14اگست2017کو نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کریں گے اس سے قبل سگنل فری روڈ مکمل ہو جائے گی۔
شیخ آفتاب نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کا مزاج بہت مختلف ہے پاکستان تحریک انصاف آسانی سے اپنا جلسہ کرے ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیںہو گی ہمارے پاس کوئی ڈنڈا بردار فورس نہیں ہے ہم نے جلاوطنی اور ا ٹک قلعہ کاٹنے کے دوران اگر یہ سب نہیں کیا تو اب کیوں کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -