پرویز رشید کو کلین چٹ مل گئی
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دے دی۔طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے اور دیگر دو ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ کار کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا جبکہ پرویز رشید کو کلین چٹ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتے کو ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کی گئی سفارشات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،یہ احکامات وزیر اعظم ہائوس سے سیکرٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری ہوئے جس کے مطابق طارق فاطمی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹایا گیا اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے ان کا معاملہ سٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے سپرد کیا گیا ہے۔ رائو تحسین کے خلاف 1973رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی، اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹر سر ل المیڈ کا معاملہ اے پی این ایس کے حوالے کیا گیا۔
ڈان لیکس ،چھٹی کے روز بھی وزیراعظم سرگرم ،لاہور میں اپنے گھر پر دو اہم وزراءکو فوری طلب کر لیا