اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران حکومت مخالف نعرے لگ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران حکومت مخالف نعرے لگ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں فٹبال میچ جاری تھا کہ اسی دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری سٹیڈیم میں داخل ہوئے تو میچ دیکھے رہے شائقین میں حکومت مخالف نعرے گونجنے لگے جس پر انتظامیہ نے نعرے لگانے والے افراد کو پکڑ پکڑ کر باہر نکالنا شروع کر دیا ۔نعرے دیکھتے ہوئے مزید کسی بدمزگی سے بچنے کے لیے طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ۔
شائقین کا کہناتھاکہ انتظامیہ کی طرف سے کھیل کو سیاسی بنایا جارہاہے ، کھیل کو سیاسی بنائیں گے تو نعرے بھی لگیں گے ، اب انتظامیہ ہمیں بھی دھمکا رہی ہے ۔