پنجاب پولیس کے اہلکاردھرنوں سے ’ بھاگنے ‘لگے

پنجاب پولیس کے اہلکاردھرنوں سے ’ بھاگنے ‘لگے
پنجاب پولیس کے اہلکاردھرنوں سے ’ بھاگنے ‘لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنوں میں ڈیوٹیوں کے ستائے پنجاب پولیس کے اہلکار بیماری کابہانہ بناکر ڈیوٹی سے جان چھڑانے لگے ہیں اور ایسے اہلکاروں کی ایک فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 200سے زائد اہلکار بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹیوں پر روانہ ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں پمزہسپتال سے میڈیکل سرٹیفکیٹ لیے گئے ، ڈاکٹروں کی طرف سے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کرنے پر ڈاکٹروں کو دھمکیاں دی گئی ہیں جس کے بعد ایسے اہلکاروں کی مانیٹرنگ کیلئے خفیہ سیل قائم کردیاگیاہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ دھمکیوں سے میڈیکل رپورٹ حاصل کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

اسلام آباد -