حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات،ڈیڈلاک بدستورقرار

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات،ڈیڈلاک بدستورقرار
حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات،ڈیڈلاک بدستورقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور جاری ہے تاہم وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر ڈیڈلاک بدستور برقرارہے ۔
تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ہونیوالے مذاکرات میں پی ٹی آئی کی طرف سے عارف علوی ، اسدعمر، شفقت محمود،جہانگیرترین ، شاہ محمود اور پرویزخٹک نے شرکت کی جبکہ اسحاق ڈار، احسن اقبال ، عبدالقادربلوچ ، پرویز رشیداور زاہد حامدنے حکومت کی نمائندگی کی ۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم کاموقف ہے کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کے سوا دیگر تمام مطالبات ماننے کو تیار ہیں جبکہ تحریک انصاف کاکہناہے کہ وہ اپنے مطالبے پر بدستور قائم ہیں ۔
مذاکرات میں پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے کوئی نمائندہ شریک نہیں ہواتاہم رحیق عباسی اور قاضی فیض کنٹینر میں عمران خان کے پاس موجود ہیں جبکہ اُنہوں نے طاہرالقادری کا پیغام بھی عمران خان تک پہنچایااورمزید مشاورت جاری ہے ۔