وزیراعظم 10 ستمبر کو لندن جائیں گے، تفصیلی چیک اپ کرائیں گے، عید بھی منائیں گے

وزیراعظم 10 ستمبر کو لندن جائیں گے، تفصیلی چیک اپ کرائیں گے، عید بھی منائیں گے
وزیراعظم 10 ستمبر کو لندن جائیں گے، تفصیلی چیک اپ کرائیں گے، عید بھی منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف 10 ستمبر کو لندن پہنچیں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزراءخواجہ آصف اور رانا تنویر بھی ہوں گے۔

روزنامہ خبریں کےمطابق خواجہ آصف اور رانا تنویر لندن میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دونوں وفاقی وزراءعید سے قبل پاکستان روانہ ہوجائیں گے جبکہ میاں نواز شریف اہل خانہ کے ساتھ عید لندن میں منائیں گے۔ میاں نواز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا تفصیلی میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے عیدالفطر بھی لندن میں ہی منائی تھی اور عیدالاضحیٰ بھی لندن میں ہی منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -