الطاف حسین سے لاتعلقی کافی نہیں ، اعلان کرنے والوں کو اپنے عمل سے ثابت بھی کرنا ہو گا :رانا تنویر حسین

الطاف حسین سے لاتعلقی کافی نہیں ، اعلان کرنے والوں کو اپنے عمل سے ثابت بھی ...
الطاف حسین سے لاتعلقی کافی نہیں ، اعلان کرنے والوں کو اپنے عمل سے ثابت بھی کرنا ہو گا :رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہایم کیو ایم کا الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کافی نہیں بلکہ انہیں یہ بات ثابت بھی کرنی ہوگی اور اپنے ماضی سے نکل کر اپنا لائحہ عمل بھی خود ہی چننا ہوگا، الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کا حکومت بغور جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملک کے آئین و قانون کے مطابق انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

فاروق ستار کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط ،اپنی رہائش گا ہ کے لیے سیکیورٹی مانگ لی

’’سرکاری ٹی وی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے شروع آپریشن کا کریڈٹ بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے 2013ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے کے بعد یہاں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا جس سے کراچی کی روشنیاں دوبارہ سے بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جب بھی اقتدارسنبھالا کراچی سمیت پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیا اور مستقبل میں بھی ہم وہی کریں گے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ الطاف حسین کی باتیں قابل مذمت ہیں ،جنہیں کوئی بھی محب وطن پاکستانی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس بات کو ثابت بھی کریں۔

مزید :

اسلام آباد -