”نواز شریف نے جر نیلوں کے ساتھ مل کر یہ کام کیا جس پر ۔۔۔“حامد میر نے چوہدری نثار اور نواز شریف کے اختلاف کی اصل وجہ بتا دی ،ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ ۔۔۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس میں نواز شریف کی نا اہلی سے قبل چوہدری نثار سے اختلافات کی خبریں گرم تھیں ،اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے نواز شریف سے ناراضگی کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی نواز شریف سے تعلقات پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ۔اب سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان دو جرنیلوں کی وجہ سے اختلا فات پیدا ہوئے ۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بہت سے لوگ پاناما اور اقامہ کے مسئلے پر ہمیں ہمد ردی کے طوفان میں مبتلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے کہ کیس پاناما کا تھا اور نکا لا اقامہ کی وجہ سے گیا ہے ۔حامد میر نے کہا کہ ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے،شریف خاندان پر جو کرپشن کے الزامات ہیں ،وہ ٹرائل کورٹ میں بھیجے گئے ہیں کیو نکہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں کسی وزیر اعظم کو مقررہ وقت پورا کرنے نہیں دیا گیا ،یہ زیادتی ہو رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن تاریخ حقیقت ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی وزراءاعظم گئے ہیں ان میں سے تین کو نواز شریف نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر نکا لا ۔1990میں نواز شریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو نکا لا تھا ،دوسری مرتبہ پھر نواز شریف نے 1996میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بے نظیر کو نکالنے کی سازش کی تھی ۔حامد میر نے بتا یا کہ 2012میں نواز شریف نے جنرل کیانی اور جنرل شجاع پاشا کے ساتھ مل کر یوسف رضا گیلانی کو نکالا ،اس وقت چوہدری نثار اور جاوید ہاشمی نے مل کر نواز شریف سے کہا یہ کام نہ کریں ،آپ تو کہتے ہیں میں بدل گیا ہوں ،چارٹر آف ڈیموکریسی آگیا ہے ۔حامد میر نے کہا کہ میں آپ کو پورے دعوے کے ساتھ بتا رہا ہوں چوہدری نثار نے نواز شریف سے کہا تھا کہ جنرل شجاع پاشا کے ساتھ مل کر یوسف رضا گیلانی کو نہ نکالیں لیکن نواز شریف نے ان کی بات نہ سنی اور یہاں سے دونوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوا تھا ۔
مزید خبریں :پاناما کیس، مجھ سے اس بینچ میں موجود جسٹس نے درخواست کی تھی کہ آپ کیس عدالت لائیں: عمران خان کے انکشاف نے تہلکہ برپا کردیا
ویڈیو دیکھیں