غلطی یا دھاندلی: ایک گھر کے رہائشی دو لیکن ووٹ 28درج ہیں

غلطی یا دھاندلی: ایک گھر کے رہائشی دو لیکن ووٹ 28درج ہیں
غلطی یا دھاندلی: ایک گھر کے رہائشی دو لیکن ووٹ 28درج ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آبادمیں ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں 28ووٹ درج ہیں حالانکہ اس گھر میں صرف دو میاں بیوی رہتے ہیں ۔مالک مکان نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے نجی ٹی وی سے رابطہ کیا کہ جس پر تحقیقات کی گئیں تو یہ بات یقینی ہو گئی کہ اس پتہ پر 28ووٹوں کا اندراج ہے ۔یو سی ا کتیس جی سیون ٹو میں واقع اس گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ دیگر 26لوگ کون ہیں کیونکہ وہ گزشتہ 30سل سے یہاں مقیم ہیں ۔دو افراد کے گھر میں 28ووٹوں کا اندراج غلطی ہے یا دھاندلی اس کا جواب شاید الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔