عمران خان عدالت میں بھیگی بلی بنے ہوئے تھے،پی ٹی آئی نے پھر یوٹرن کا مظاہرہ کیا: دانیال عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنمامسلم لیگ ن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حسب روایت یوٹرن کا مظاہرہ کیا،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان آج عدالت میں بھیگی بلی بنے ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے نااہلی درخواست پر عمران خان اور جہانگیر ترین سے جواب طلب کر لیا
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں کرپشن کا ذکر کیا گیا، نہ منی لانڈرنگ کا اور نہ ہی اثاثے چھپانے کا ،آج پتا چلا کہ عمران خان کاسب کچھ سیاسی بیان تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے اثاثے چھپانے اور منی لانڈرنگ کے زریعے پیسے باہربھجوانے کاکہہ کر 7ماہ قوم کے کان پکائے گئے۔آج پھر قلا بازی خان کی بہترین کار کردگی دیکھی ،انہوں نے آج پھر توڑ مروڑ کے بیانات دئے،کھودا پہاڑ اور نکلا چھوہا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی پہلی اور دوسری تقریر میں تضاد نہیں ہے،وزیر اعظم کے بچوں نے عدالت میں خود ثبوت پیش کئے ہیں۔پراپرٹی کے شواہدنوازشریف کے الیکشن دستاویزات کی اسکروٹنی کے وقت کیوں نہیں دئے گئے۔