پی ٹی آئی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، بلاول کوہاتھ میں دودھ کی بوتل تھما کر لیڈر بنادیا گیا :عمران خان

پی ٹی آئی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، بلاول کوہاتھ میں دودھ کی بوتل ...
پی ٹی آئی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، بلاول کوہاتھ میں دودھ کی بوتل تھما کر لیڈر بنادیا گیا :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریکِ انصاف نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خود 2 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں این اے 122 میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ عمران خان کا کہناتھاکہ  شارٹ کٹ سے کوئی لیڈر نہیں بنتا،مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی صوبائی جماعتیں بن چکی ہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پارٹی چیئرمین بنے، بلاول کوہاتھ میں دودھ کی بوتل تھما کر لیڈر بنادیا گیا۔انہوں نے کارکنان و رہنماؤں کو ہدایت کی کہ  این اے 122 پر بھرپور توجہ دی جائے،کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکن متحرک ہوجائیں۔این اے 122 میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ،جب تک ووٹ کی اہمیت نہیں ہوگی پاکستانیوں کی اہمیت نہیں ہوگی،ہم نے ن لیگ کے امپائروں کو شکست دینی ہے۔موجودہ الیکشن سسٹم مجرموں کو تحفظ دیتا ہے،پاکستان کے الیکشن سسٹم کو بے نقاب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سال میں اشتہاری مہم پر 10 ارب روپے خرچ کرچکی ہے، عوام پر سرمایہ کاری ہونی چاہیے، فلائی اوورز یا انڈرپاسز پر نہیں،نوازشریف،آصف زرداری، فضل الرحمٰن کے سارے اثاثے سامنے آنے چاہئیں۔