حکومت نے بڑے اچھے طریقے سے صورتحال کو قابو کیا:مریم نواز
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نوا شریف کی صاحبزادی اور یوتھ لون پروگرام کی چئیرمین مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے بڑے اچھے طریقے سے صورتحال کو قابو کیا جبکہ وزیر اعظم نے کمال صبر کا مظاہرہ کیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے ہتھیار اٹھا رکھے تھے اور حملہ آور صرف تباہی لانا چاہتے تھے پر حکومت نے دانشمندی اور احتیاط کا مظاہرہ کیا ۔الحمداللہ کوئی موت نہیں ہوئی۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمال صبر کا مظاہرہ کیااور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی پر گولی نہ چلائی جائے جبکہ عورتوں اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔