اسلام آباد کے رہائشی کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد کے رہائشی کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار ، ملزم کیخلاف مقدمہ ...
اسلام آباد کے رہائشی کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی نے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق جی سیون ٹو کے رہائشی نے پولیو ٹیم پہنچنے پر اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا اور عملے کو دھمکیاں دیں جس پر ملزم کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

بھارت میں مودی کیخلاف علیحدگی پسندوں نے ریلوے سٹیشن پر حملہ کر دیا ، جاتے ہوئے ایسی چیز چھوڑ گئے کہ سب کو حیران کر دیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکار کے بعد اسسٹنٹ کمشنر خود اسے قائل کرنے کیلئے گئے مگر اس کے باوجود اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا اور انہیں بھی دھمکیاں دیں ۔ملزم کے خلا ف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیو ٹیم کو دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں ۔