میاں سومرو کی بہن ملیحہ پی ٹی آئی میں شامل، NA-208 سے انتخاب لڑیں گی

جیکب آباد

جیکب آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو کی بہن ملیحہ سومرو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد انہوں نے این اے 208 پر انتخاب لڑنے کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ جیکب آبادکی سومرو برادری نے بھی ملیحہ سومرو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع جیکب آبادکی اہم سیاسی شخصیات بشمول ارکان اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں جانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔