سندھ اور بلوچستان میں شدید دھند کے باعث لوگ بجلی سے محروم ہو گئے
جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید دھند کے باعث سندھ اور بلوچستان میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاﺅس کے تمام یونٹس ٹرپ کر گئے جس سے سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ۔یونٹس ٹرپ ہونے کے باعث صبح ساڑھے چھ بجے سے شکار پور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے کئی علاقوں جبکہ نصیر آباد سمیت بلوچستان کے بھی بعض علاقوں میں بجلی غائب ہوئی ہے ۔گڈو تھرمل پاور ہاوس کے حکام کا کہنا ہے کہ جب تک دھوپ نہیں نکلتی بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہے ۔