سیاہ کاری کے تنازع پر باپ، دو بیٹے اور پوتی قتل، دو خواتین زخمی

سیاہ کاری کے تنازع پر باپ، دو بیٹے اور پوتی قتل، دو خواتین زخمی
سیاہ کاری کے تنازع پر باپ، دو بیٹے اور پوتی قتل، دو خواتین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (ویب ڈیسک) جیکب آباد میں سیاہ کاری کے تنازع پر باپ کو دو بیٹوں اور پوتی سمیت قتل جبکہ دو خواتین کو زخمی کردیا گیا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قصبہ عبدالمجید جکھرانی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے سوئے ہوئے 50سالہ عبدالرشید دھرپالی، ولی محمد، عنایت علی اور 4 سالہ سمیرا جاں بحق ہوگئے۔ عبدالرشی کی بیوی سونی خاتون اور بہو مریم شدید زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او مولا داد کے مطابق ماموں بھانجے کے درمیان ایک سال سے سیاہ کاری کے مسئلے پر تنازع چل رہا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے میر حسن اور عبدالغنی نے 6 ساتھیوں سمیت گھر پر حملہ کیا، دونوں فریق بلوچستان کے رہائشی ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزید :

جیکب آباد -