پولیس اور ڈاکووں کا مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھل کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا،مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوا ہے۔
ترک صدر کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے کی تیاریاں مکمل،لذیز کھانوں کا اہتمام
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے کہا ہے کہ پولیس اور ڈاکووں کے درمیان جاری مقابلہ 3 گھنٹے بعد ختم ہوا جس میں 4 ڈاکوگرفتار کئے گئے جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔گرفتار ہونے والے ڈاکووں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کالی بنگلانی کے سرکی قیمت10لاکھ رو پے تھی۔