’اے میرے اللہ میں کہاں جاﺅں۔۔۔ کہاں جاﺅں۔۔۔‘خاندان چھن جانے کے بعد معمر خاتون پھر مزار پر پہنچ گئی

’اے میرے اللہ میں کہاں جاﺅں۔۔۔ کہاں جاﺅں۔۔۔‘خاندان چھن جانے کے بعد معمر ...
’اے میرے اللہ میں کہاں جاﺅں۔۔۔ کہاں جاﺅں۔۔۔‘خاندان چھن جانے کے بعد معمر خاتون پھر مزار پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سہون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردوں نے سہون شریف حملے میں ایک معمر خاتون کا سب کچھ ہی اجاڑ دیا، بے سہارا خاتون غم سے نڈھال مزار پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سہون شریف دھماکے میں شوہر، بیٹے، بہو اور بیٹیوں سے محروم ہو جانے والی بے سہارا معمر خاتون آج بھی مزار پر پہنچ گئی اور اپنی روداد کچھ اس طرح بیان کی۔ ”بچے زیارت کیلئے درگاہ کے اندر گئے تو دھماکہ ہو گیا، میرا شوہر، دو بیٹیاں، بیٹا اور بہو سب چلے گئے، میرا خاندان ہی اجڑ گیا ہے، مجھے بھی مار دو۔۔۔ اب میں کس کے گھر جاﺅ ںگی، مجھے بھی مار ہی دو ۔ اے میرے اللہ میں کہا جاﺅں۔۔۔ کہاں جاﺅں۔۔ “

”ہمیں سندھ پولیس پر بھروسہ نہیں “، زائرین پولیس حصار توڑ کر لعل شہباز قلندر کے مزار میں داخل ہو گئے

مزید :

جامشورو -