تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں اہم پیشرفت ، 4 سہولت کار گرفتار

تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں اہم پیشرفت ، 4 سہولت کار گرفتار
تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں اہم پیشرفت ، 4 سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹرک کی طالبہ تانیہ خاصخیلی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس نے قتل کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے تانیہ خاصخیلی قتل کیس کے سہولت کاروں نظیر سولنگی، ندیم شیخ، باقر شیخ اور نادر نوحانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی نے تانیہ کے اہلخانہ کو کراچی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے کے ایک وڈیرے خانو نوحانی نے اپنے ساتھی مولا بخش کے ساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ تانیہ خاصخیلی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، لڑکی کی جانب سے جب شدید مزاحمت کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے طالبہ کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے قتل میں ملوث مولا بخش نوحانی کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ مرکزی ملزم خانو نوحانی بھی گرفتار ہوچکا ہے تاہم  جس موٹر سائیکل پر ملزمان آئے تھے وہ پولیس کو تاحال نہیں مل سکی ہے۔

مزید :

جامشورو -