”امی کو گولی لگی تو ابو نے اللہ اکبر کہا“پاکستانی نژاد جرمن خاتون کے بیٹے نے ماں کی قبر پر بیٹھ کر ساری کہانی سنادی
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی نژاد جرمن خاتون کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مقتولہ کے 14 سالہ بیٹے نے ماں کی قبر پر بیٹھ کر ساری کہانی سنادی۔ تفصیلات کے مطابق بچے نے اپنے بیان میں کہا کہ پستول ابو کے داڑھی والے دوست نے دی تھی۔ والد نے سب کے سامنے جھوٹ بولنے کو کہا۔ بچے کا کہنا تھا کہ ایک ہوائی فائر میں نے کیا پھر پستول ابو کو دیدی۔ امی کو گولی لگی تو ابو نے اللہ اکبر کہا۔ بچے کا مزید کہنا تھا کہ ابو جرمنی میں بھی نشہ کرکے ہم پر تشدد کرتے تھے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران مجھے بھی ڈنڈے مارے۔ یاد رہے پاکستانی نژاد جرمن خاتون کو اس کے شوہر نے گولی مار کر قتل کردیاتھا بعدازاں ان کے بیٹے کا بیان آیا تھاکہ ابو مجھے پستول چلانا سکھا رہے تھے کہ گول چل گئی ۔