دینہ: محنت کش کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش، زچہ، بچے مکمل تندرست
جہلم (ویب ڈیسک) محنت کش کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ،2لڑکے اور 2لڑکیوں کے جنم پر ہسپتال میں دیکھنے والوں کا ہجوم لگ گیا۔ زچہ ،بچے مکمل تندرست ہیں۔نواحی علاقہ دھنیالہ کے محنت کش شفیق اللہ خان کے ہاں 4بچوں کی مقامی ہسپتال میں بیک وقت پیدائش ہوئی۔ بچوں کی پیدائش پر ہسپتال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ اللہ تعالی نے ہم پر بڑا کرم کیا ہے۔اس سے قبل میری 5بیٹیاں اور 3بیٹے ہیں، ان 4بچوں کی بیک وقت پیدائش سے پورے درجن ہو گئے ہیں۔
انڈونیشیامیں 25فٹ لمبا اژدھا پکڑ ا گیا،پورے گاوں نے پکا کر خوب دعوت اڑائی