نواز شریف کی ریلی میں نہ آکر چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی: ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)

نواز شریف کی ریلی میں نہ آکر چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی: ضلعی جنرل ...
نواز شریف کی ریلی میں نہ آکر چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی: ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے نواز شریف کی ریلی میں عدم شرکت پر جہاں میڈیا میں مختلف قسم کی چہ موگوئیاں کی جا رہی ہیں وہیں انہوں نے کمر درد کا عذر تلاش کرکے لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے ، آج ریلی ان کے حلقے سے گزری لیکن وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ایسے میں مسلم لیگی کارکنان مایوسی کا شکار ہیں، مسلم لیگ(ن) جہلم کے جنرل سیکرٹری اعجاز جنجوعہ نے ریلی میں چوہدری نثارکی شرکت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں نہ آکر چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے۔

پاکستان پر دہشت گردی کے لئے بھارت افغان میڈیا اور سرزمین استعمال کر رہا ہے: نفیس زکریا
نجی ٹی وی چینل ”سما نیوز “ سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری اعجاز جنجوعہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے ریلی میں شرکت نہ کرکے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے میں سٹیج پر گیا تھا مگر وہاں چوہدری نثار کی تصویر دیکھ کر نیچے اتر آیا ہوں، ضلعی جنرل سیکرٹری کا حالیہ بیان لیگی کارکنان کے چوہدری نثار پر غصے اور مایوسی کو بھی ظاہر کرتا ہے جبکہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نواز شریف نے جلسے میں شرکت کرنے سے مجھے روک دیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں : 

مزید :

جہلم -