جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر ...
جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے جس نے گزشتہ رات جہلم میں پڑاﺅ کے بعد دوبارہ لاہور کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف کی ریلی ، کتنے آدمی تھے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
ریلی گزشتہ روز جہلم پہنچی اور نواز شریف نے نجی ہوٹل ’ٹیولپ‘ میں قیام کیا جہاں ان کے قریبی رفقاءبھی ان کے ساتھ تھے۔ اس ریلی پر تجزیہ کاروں اورتبصرہ نگاروں کی جانب سے اپنے اپنے خیالات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے اور کوئی اس ریلی کو کامیاب کہہ رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اتنے لوگ نہیں نکلے جتنی نواز شریف نے توقع کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف پریشان ہیں۔
یہ تمام تجزئیے اپنی جگہ، مگر ٹیولپ ہوٹل میں قیام کے دوران پرویز رشید، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے“ نواز شریف کے متوالے نے گھوڑا ریڑھا ایکسپریس وے پر چڑھا دیا
یہ تصویر خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کی جس میں یہ تینوں ایک صوفے پر براجمان ہیں اور چہروں پر مسکراہٹ سجا رکھی ہے۔ نواز شریف کیساتھ خواجہ سعد رفیق بیٹھے ہیں اور ان کیساتھ پرویز رشید بھی براجمان ہیں اور تینوں کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ نظر آ رہی ہے۔

مزید :

جہلم -