مدینہ منورہ میں پاکستانی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، ماں‘ بیٹا ‘بیٹی سمیت جاں بحق، خاوند کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

مدینہ منورہ میں پاکستانی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، ماں‘ بیٹا ‘بیٹی سمیت جاں ...
مدینہ منورہ میں پاکستانی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، ماں‘ بیٹا ‘بیٹی سمیت جاں بحق، خاوند کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم ، مدینہ منورہ  (ویب ڈیسک)  مدینہ منورہ جانے والے پاکستانی خاندان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ماں ،بیٹا اور  بیٹی سمیت جاں بحق، باپ اور دوبیٹیاں زندہ بچ گئیں  تاہم باپ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے وہ معذور ہوگیا، نعشیں پاکستان آبائی گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،نماز جنازہ میں شرکت کے لیے سینکڑوں افراد آئے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وٹالیاں کے صوبیدار (ر) محبوب عالم کا جواں سالہ بیٹا عامر محبوب جو روزگار کیلئے بیوی اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب مقیم ہے۔ گزشتہ دنوں اپنی کار میں اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ جا رہے تھے سڑک پر اچانک اونٹ آنے سے عامر محبوب کی کار اونٹ کو بچاتے الٹ گئی ،کار الٹنے سے عامر محبوب سمیت کار میں سوار اسکی فیملی کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے،بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عامر محبوب کی بیوی ناصرہ ،تیرہ سالہ بیٹی رمشا،اور چھ سالہ بیٹا بلال جاں بحق ہو گئے ،جبکہ چار سالہ عروج اور سات سالہ ریبا کی زندگیاں بچ گئیں ۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  کار حادثے میں عامر محبوب ٹانگوں‘بازو سے معذور ہو گیا جو ابھی تک سعودی عرب کے ہسپتال میں زیر علاج ہے‘اسکی دو بیٹیاں بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،عامر محبوب کی جاں بحق ہونے والی بیوی ،بیٹے اور بیٹی کی نعشوں کو گذشتہ روز جب پاکستان میں انکے آبائی گھر وٹالیاں لایا گیا تو گھر میں کہرام مچ گیا، ایک ہی خاندان کے اجڑنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی،جاں بحق ماں بیٹی اور بیٹے کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

مزید :

جہلم -