کبوتر بازی پرکزنز کا جھگڑا، ایک نے دوسرے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا

کبوتر بازی پرکزنز کا جھگڑا، ایک نے دوسرے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا
کبوتر بازی پرکزنز کا جھگڑا، ایک نے دوسرے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بن گڑھا کے علاقے میں کبوتروں کے تنازعہ پر نوجوان نے اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق بن گڑھا کے علاقے میں دو کم عمر کزنز کے درمیان دو روز قبل کبوتر بازی کے معاملے پر جھگڑا ہوا جو آج (اتوار کو ) بھی جاری رہا۔ نوید اور علی شیر نامی کزنز آج بکریاں چرانے گئے تو ایک بار پھر کبوتروں کے معاملے پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد علی شیر نے طیش میں آکر بارہ سالہ نوید کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید :

جہلم -