جہلم جلسہ :انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو کھیوڑہ میں لینڈنگ کی اجازت دیدی, خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر بنی گالہ موڑ لیا گیا

جہلم

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو کھیوڑہ میں لینڈ کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او جہلم نے بالآخر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو کھیوڑہ میں لینڈ کرنے کی اجازت دیدی ہے تاہم عمران خان کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کھیوڑہ میں نہیں اتارا جا سکا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کھیوڑہ کیلئے ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوئے تھے مگر خراب موسم کے باعث انکا ہیلی کاپٹر واپس بنی گالہ پہنچ گیا ہے جہاں سے اب وہ بذریعہ موٹر وے کھیوڑہ جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنرکھیوڑاہ کے اور ڈی سی او جہلم نے عمران خان کا ہیلی کاپٹر کھیوڑہ میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پی ٹی آئی نے سردار سورن سنگھ کے قتل میں مرکزی ملزم بلدیو کمار کوانکی نشست پر ایم پی اے منتخب کر الیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اب کھیوڑہ سے سڑک کے راستے جلا ل پور پہنچیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی سی او جہلم کو ایک خط لکھا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان جہلم میں جلسہ کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لہذٰا انہیں جہلم میں جلسے کی اجازت نہ دی جائے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم کی جائے جس کے پیش نظر ڈی سی او کی جانب سے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو کھیوڑہ میں اترنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

الطاف حسین نے پارٹی اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کر دیے ، کارکنوں کو فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ہدایت

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقامی پولیس نے عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے خیبر پختونخوا سے پولیس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔