حیدرآباد تھل: قطری شہزادے کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے نیچے آ کر خاتون شدید زخمی، حالت تشویشناک

حیدرآباد تھل: قطری شہزادے کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے نیچے آ کر خاتون شدید ...
حیدرآباد تھل: قطری شہزادے کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے نیچے آ کر خاتون شدید زخمی، حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ویب ڈیسک) قطری شہزادوں کے قافلے میں شامل گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے نیچے آ کر خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ نواحی گاﺅں بھریڑی کی رہائشی خاتون علاقہ تھل میں شکار کی غرض سے آئے قطری شہزادوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے نیچے آ گئی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی رکی تو ایک خاتون گاڑی کے سامنے آ کر بیٹھ گئی۔ ڈرائیور خاتون کو دیکھ نہ پایا اور گاڑی اوپر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

چند روز قبل پاک فوج کی قید سے رہائی پانے والے بھارتی فوجی نے ”نئی داستان“ سنا دی، ایسے الزامات عائد کر دئیے کہ جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

مزید :

جھنگ -