سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین پر پانی چوری کا الزام ، منیجر شبر عباس کو پولیس نے گرفتار کرلیا
جھنگ ( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین کے خلاف پانی چوری کی مقامی تھانے میں درخوستوں کے انبار, محکمہ انہار کی درخواست پر پولیس نے عابدہ حسین کے منیجر شبر عباس سمیت کئی ملازمین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی زرعی زمین جو کہ شاہ جیونہ جھنگ میں واقع ہے کو سیراب کرنے کیلئے نہر کو 9 جگہ پر ناکے لگا کر توڑ دیا تھا۔مقامی پولیس نے جب موقع کا جاکر پانی روکنے کیلئے کارروائی کی تو عابدہ حسین کے منیجر اور دیگر ملازمین نے پولیس پر ہلہ بول دیا ، مزاحمت پر پولیس نے بھاری تعداد میں نوکروں کو گرفتار کرکے تھانہ چوکی منڈی شاہ جیونہ میں بند کردیا۔ محکمہ انہار نے مقامی پولیس کو پانی چوری کی رپورٹ دیتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تھانہ قادر پولیس کی ٹیم نے عابدہ حسین کے فارم پر ریڈ کرکے ان کے منیجر شبر عباس کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر منیجرز ڈیرہ سے بھاگ گئے ہیں۔ شبر عباس کو پولیس نے حوالات میں بند کرکے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ یاد رہے کہ تھانہ قادر پور میں سیدہ عابدہ حسین پر پہلے بھی پانی چوری کے مقدمات درج ہوتے رہے ہیں۔ سیدہ عابدہ حسین نے 250 ایکڑ زمین حکومت پنجاب سے معمولی رقم کے عوض پٹہ پر حاصل کر رکھی ہے جس کا مقدمہ پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔
تھانہ قدر پور کے انچارج سب انسپکٹر شفیع ’’ آن لائن‘‘ کو بتایا کہ ان کے منیجر نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ہے جس پر ڈی پی او جھنگ کے حکم پر قانونی کارروائی کی ، تاہم انہوں نے کہا کہ عابدہ حسین موقعہ پر موجود نہیں تھی البتہ پانی چوری انہی کی زمینوں کیلئے کیا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہی۔دوسری طرف ’’ آن لائن‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ عابدہ حسین نےپانی چوری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام غلط ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ میرا منیجر شبر عباس ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کیاہے ۔