خاتون نے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

جھنگ

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چنیوٹ کے علاقے رحمان آباد میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جبکہ متاثر شخص کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں قربانیاں لازوال، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے: ائر چیف سہیل امان
پولیس حکام کے مطابق 55سالہ طارق کی اپنی اہلیہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد خاتون نے طیش میں آکر اس پر پٹرول چھڑک دیا اور اسے آگ لگا دی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے طارق کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسے اہل محلہ نے اکٹھے ہو کر بجھا دیا تاہم متاثر ہ شخص کا آدھے سے زیادہ جسم جل گیا ہے ، طارق کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اس کا علاج جاری ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت تاحال خطرے میں ہے اور اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔