حقانی سے آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کے ذریعے تفتیش کرائی : یوسف گیلانی

حقانی سے آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کے ذریعے تفتیش کرائی : یوسف گیلانی
حقانی سے آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کے ذریعے تفتیش کرائی : یوسف گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں صدر آصف علی زرداری نے حسین حقانی کو پاکستان بلایا اور آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کے ذریعے اسکی تفتیش کروائی گئی, حسین حقانی کا آرٹیکل انکا ذاتی فعل ہے ,پیپلز پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں.

گزشتہ روز سابق سٹی ناظم گڑھ مہاراجہ مہر علی عرفان سبانہ سیال کی رہائش گاہ گڑھ مہاراجہ موڑ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے حسین حقانی کو پاکستان بلایا اور اسکی مکمل تفتیش کے بارے میں اداروں کو حکم دیاآرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کے ذریعے اسکی تفتیش کروائی گئی اوراس سے استعفیٰ لیا تاکہ اس کی فری اینڈ فیئر تفتیش کی جا سکے کیس نیشنل سیکورٹی کو بھیجا گیاہماری حکومت نے اسکا نام ای سی ایل میں رکھوایا اب موجود ہ حکومت جواب دہ ہے کہ اس کا نام ای سی ایل سے کس نے نکلوایا ہماری حکومت نے نہ صرف اس سے استعفی لیا بلکہ کیس عدالت میں چلایا جو آج بھی موجود ہےایبٹ آباد کمیشن کی انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے خواہ وہ ہمارے خلاف ہی کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ مجھے اورمیرے خاندان کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی کسی سے ضرورت نہیں قرار داد پاکستان پر میرے والد کے دستخط ہیں با بر سہیل بٹ کے قتل کے سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہونا چاہے،بلاول بھٹو سمیت پوری پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے ،اس موقع پرراناشہباز احمد،مہر محمد ارشد سلیانہ، مہر اسد علی رضا موجود تھے۔ قبل ازیں انہوں نے سابق ایم پی اے ذوالفقار خان سیال مرحوم کی قل خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے سابق تحصیل ناظم طالب رضا خان سیال کی دستار بندی بھی کی۔

مزید :

جھنگ -