جھنگ : زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے 2مزدور جاں بحق
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جھنگ کے ایوب چوک کے قریب زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق جھنگ کے ایوب چوک کے قریب زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں،زیر تعمیر دکان سرگودھا روڈ پر واقع تھی،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے 3مزدور دکان کے ملبے دب گئے تھے جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ 2جان کی بازی ہارگئے ہیں۔