حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی ملازمین نے ہڑتال کر دی
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانیوں نے چینی شہریوں کو بھی ہڑتال کرنا سکھا دی ، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجاُُ کام بند کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر کام کرنے والے پاکستانی اور چینی ورکرز اور انجینئرز نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کر دی ۔
ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک تنخواہیں نہیں دی جاتیں کام شروع نہیںکریں گے ۔