جھنگ، تھانے میں خودسوزی کرنے والا شخص 3 روزبعد ہسپتال میں دم توڑ گیا
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانے میںخودسوزی کرنے والا شخص 3 روزبعد ہسپتال میں دم توڑ گیا،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صفدر نے بیوی سے مبینہ زیادتی کیخلاف تھانہ اٹھارہ ہزاری میں درخواست دے رکھی تھی ، ملزموں کی عدم گرفتاری پر صفدر نے تھانے میں خود کو آگ لگا لی تھی، تین روززیر علاج رہنے کے بعد صفدر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا تھا۔