مدارس کے بچوں کوشدت پسندی کی تربیت دینے والادہشت گردگرفتار

مدارس کے بچوں کوشدت پسندی کی تربیت دینے والادہشت گردگرفتار
مدارس کے بچوں کوشدت پسندی کی تربیت دینے والادہشت گردگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد مدرسے کے بچوں کو اسلحہ چلانے اور دہشت گردی کی تربیت دیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جھنگ اور دیگر علاقوں میں مدرسے کے بچوں کو اسلحہ چلانے اور دہشت گردی کی تربیت دینے والا مبینہ القاعدہ کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد کا نام عبداللہ بتایا گیا ہے جسے پولیس نے خفیہ کارروائی پر فوارہ چوک جھنگ سے گرفتار کیا،دہشت گرد عبداللہ کا تعلق بہاولپور سے ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے افغانستان سے مختلف قسم کا جدید اسلحے چلانے کی تربیت حاصل کی اور وہ مختلف مدرسوں میں بچوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد جھنگ میں بھی لڑکوں کو اسلحہ کی ٹریننگ دینے آیا تھا، دہشت گرد کو آج فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیاجسکے بعد اسے 4ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مزید :

جھنگ -