چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبے کے بعد چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکن سہیل احمد کے قتل کے بعد یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے مطالبہ کیا تھا کہ طلباءمیٹرک اور نہم جماعت کا امتحان دینے کے لیے فیس جمع نہیں کروا سکے تھے۔ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ میٹرک بورڈ امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرے۔

پاکستان میں دوسرے ملکوں کے مقابلے عوام کوسستا ترین پٹرول فراہم کیاجارہا ہے:پرویز رشید
ایم کیو ایم کے مطالبے پر چیئرمین میٹرک بورڈ حور مظہر نے میٹرک امتحان کی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ جبکہ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ کل بروز سوموار طلباءبغیر جرمانہ اپنی فیس جمع کروا سکتے ہیں۔