وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ختم ، وزیراعلیٰ کا گرین لائن منصوبے کی رقم کم رکھے جانے کا شکوہ ، شہرکی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاگیا

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ختم ، وزیراعلیٰ کا گرین لائن منصوبے کی رقم کم ...
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ختم ، وزیراعلیٰ کا گرین لائن منصوبے کی رقم کم رکھے جانے کا شکوہ ، شہرکی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہونیوالا اجلاس ختم ہوگیاہے ، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں ، کراچی میں گرمی کی صورتحال اور ہلاکتوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے سندھ اور وفاق کے درمیان شکایت کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم کردی جس میں وفاقی وصوبائی وزراءشامل ہوں گے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کی کراچی آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے گرین لائن منصوبے پر بریفنگ دی اور بتایاکہ یہ منصوبہ 16ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا،17.8کلومیٹر طویل اور اکیس سٹیشن ہیں تاہم اُنہوں نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاق نے منصوبے کے لیے گزشتہ سال کم رقم رکھی جس پر وزیراعظم نے چھ ماہ میں منصوبے کی کنسلٹنسی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
چیف سیکریٹری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کے فورسمیت پانی کے دیگر منصوبوں کی تکمیل ضروری ہے ، منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے ۔
وزیرخزانہ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم کو ییلو اور ریڈلائن منصوبے پر بریفنگ دی ۔ایک موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ وزیرخزانہ کوسب معلوم ہے اور کینچھر جھیل کی چوڑائی سے متعلق سوال داغ دیا جس کا مرادعلی شاہ نے درست جواب دیدیا ، وزیراعظم کاکہناتھاکہ اُنہوں نے مرادعلی شاہ کے لیے صحیح کہا، اُنہیں سب معلوم ہے ۔
اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، کراچی میں گرمی سے ہونیوالی ہلاکتیں اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔