سندھ حکومت کراچی کے مسائل سے لاتعلق تھی ، اب وزیر اعظم نے بھی دورے سے مایوس کیا : ایم کیو ایم

سندھ حکومت کراچی کے مسائل سے لاتعلق تھی ، اب وزیر اعظم نے بھی دورے سے مایوس ...
سندھ حکومت کراچی کے مسائل سے لاتعلق تھی ، اب وزیر اعظم نے بھی دورے سے مایوس کیا : ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ کراچی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے ۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہے اور اب وزیر اعظم نے بھی مسائل سے عدم دلچسپی دکھا کر عوام کو مزید پریشانی کا شکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کیا کہ عوام کی جانب سے امید کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث مرنے والوں کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کریں گے لیکن انہوں نے تو عوام سے لوڈ شیڈنگ اور پانی بحران سے نجات دلوانے کا بھی وعدہ تک نہیں کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کسی ہسپتال کا دورہ نہ نہیں کیا جبکہ ان کے اس اقدام پر وہاں زیر علاج مریضوں کی بھی دل آزاری ہوئی ہے ۔

مزید :

کراچی -