بہت سی چیزیں وزیر تک پہنچنے نہیں دی جاتیں اور چھپا لی جاتی ہیں: شرجیل میمن
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران گرمی سے اموات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کے باعث حکومت بارش سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کی تیاری کر رہے تھی تاہم پیش گوئی غلط ثابت ہو گئی۔ شرجیل میمن نے اجلاس میں بتایا کہ کراچی میں گرمی سے 60,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔
انہوں نے کراچی میں نچلی سطح پر ہونے والی بدانتظامیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پارکس اور سپورٹس گراﺅنڈ کے پلاٹ ناظمین نے الاٹ کروا کر شادی ہال بنوا لئے اور بہت سارے ایسے گھپلے ہوتے ہیں جنہیں وزیر تک پہنچنے نہیں دیا جاتا اور چھپا لیا جاتا ہے۔