ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،پریشان حال شہریوں نے دھلائی کر ڈالی

ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،پریشان حال شہریوں نے دھلائی کر ڈالی
ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،پریشان حال شہریوں نے دھلائی کر ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، سٹریٹ کرائم سے پریشان حال شہریوں نے اس موقع کو غنیمت جانا اور ڈاکوﺅں کی دھلائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جس کے بعد سٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں نے ڈاکوﺅں کو لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے خوب دھویا،کسی نے تھپڑ رسید کئے تو کسی نے مکوں کی برسات کر دی، پھر بھی کئی لوگوں کا دل نہ بھرا تو لاتوں سے ڈاکوﺅں کی بھرپور تواضع کی۔ شہریوں کے جھرمٹ میں گھرے ڈاکوﺅں نے روایتی حربہ آزمایا اور معافی تلافی شروع کر دی۔ ڈاکوﺅں کو بچانے کیلئے پولیس حرکت میں آئی تو شہریوں نے پولیس سے بھی بدتمیزی شروع کر دی اور پھر بمشکل شہریوں کی گرفت سے ڈاکوﺅں کو نکال کر تھانے منتقل کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید :

کراچی -