وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے مضبوط امیدوار مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے مضبوط امیدوار مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ...
وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے مضبوط امیدوار مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ نے پی ایس 73 سیہون کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرا دئیے، وہ سندھ کے نئے وزیر اعلی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ نے پی ایس 73 سیہون کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔پی ایس 73 سے کامیاب امیدوار عبدالنبی شاہ نے اس نشست سے استعفیٰ دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے اس نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ عبدالنبی شاہ سید مراد علی شاہ کے قریبی رشتہ دار ہیں اور انہوں نے یہ نشست سید مراد علی شاہ کے لئے خالی کی ہے۔ مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور انتخابات میں حصہ لینے کےلئے انہوں نے دوہری شہریت بھی چھوڑ دی ہے، انکے والد سید عبداللہ بھی وزیر اعلی سندھ رہ چکے ہیں۔

مزید :

کراچی -