حکومت سندھ کی درخواست پر پاک فوج کے دستے حساس مقامات پر تعینات کردیئے گئے

حکومت سندھ کی درخواست پر پاک فوج کے دستے حساس مقامات پر تعینات کردیئے گئے
حکومت سندھ کی درخواست پر پاک فوج کے دستے حساس مقامات پر تعینات کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی درخواست پر پاک فوج کے دستے کراچی کے حساس مقامات پر تعینات کر دئیے گئے، پولیس کی جانب سے شہر میں ایک سو چھیالیس مقامات پر انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سندھ حکومت نے فوج کی مدد لینے کیلئے وزارت دفاع سے درخواست کی تھی جس کے بعد شہر کے حساس مقامات فوجی دستے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جہاں فوج کو سٹینڈ بائے رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر فوج انتظامیہ کی طلبی پر فوری مدد کے لئے پہنچے گی۔ سندھ پولیس نے تین زون میں فوج کی ضرورت پڑنے پر زور دیا ہے۔ ساﺅتھ زون میں900 فوجی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ایسٹ میں4 کمپنی اور ویسٹ میں 3 کمپنی حساس علاقوں میں بھیج جا رہی ہیں۔ کراچی پولیس نے ساﺅتھ زون میں 58 ، ایسٹ میں 61 اور ویسٹ میں 27 مقامات کو حساس قرار دیا ہے۔

مزید :

کراچی -