اہلسنت والجماعت کا دھرنا جاری ، سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

اہلسنت والجماعت کا دھرنا جاری ، سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام
 اہلسنت والجماعت کا دھرنا جاری ، سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دھرنے میں اہلسنت والجماعت کے کا رکنوں کے علاوہ مر کزی رہنمااورنگزیب فاروقی بھی موجود ہیں۔ دھرنے کے دوران گرومندر آنے اورجانے والے راستے بدستور بند ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے گورنر ہاﺅس،اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے کی سڑک کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستہ اختیار کریں۔یاد رہے کہ اہلسنت والجماعت کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ چنددن قبل پاسپورٹ آفس کے قریب اپنے کارکن کی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے کے بعد شروع کیا تھا۔

مزید :

کراچی -