ٹڈاپ سکینڈل کیس کا ملزم بیرون ملک فرار

ٹڈاپ سکینڈل کیس کا ملزم بیرون ملک فرار
ٹڈاپ سکینڈل کیس کا ملزم بیرون ملک فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جب چوکیدار ہی چور بن جائیں تو گھر کو محفوظ رکھنا بس ایک خواب ہی رہتا ہے، چور دندناتے پھرتے ہیں جبکہ شرفاءجیلوں کی چکیاں پیس رہے ہوتے ہیں، دولت کے بل بوتے پر آزادی اور فرار ممکن ہے جبکہ غریب بیچار ہ ساری زندگی کورٹ اور کچہری کے چکروں میں سانسیں گن رہا ہوتا ہے ۔ اس نظام کی ایک مثال کراچی میں دیکھنے کو ملی جب ٹڈاپ سیکنڈل کیس کا ملزم ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک فرار ہوگیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ٹڈاپ سکینڈل کیس کا ملزم شہباز پانچ روز قبل وطن واپس آیا ، ملزم کا نام ای سی ایل میں درج ہونے کے باوجود ایف آئی اے اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی مدد سے وہ بیرون ملک فرار بھی ہو گیا۔ ملزم شہباز کو ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود نہ ہی آتے ہوئے پوچھا گیا، نہ جاتے ہوئے روکا گیا۔ ملزم شہباز ٹڈاپ فریٹ سبسڈی کرپشن کیس میں نامزد ہے اور اس پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں سپیشل برانچ کے انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر کے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

کراچی -