بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش، ٹیلی کام سکیورٹی بورڈ نے الرٹ جاری کر دیا

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش، ٹیلی کام ...
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش، ٹیلی کام سکیورٹی بورڈ نے الرٹ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی /کراچی (آئی این پی) بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی اور سرحدی جارحیت کے بعد آئی ٹی کے میدان میں دہشت گردی شروع کر دی، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی موبائل ہیک کرنے کی ناپاک سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ ویڈیو کال آپشن کے ذریعے پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ممبئی سے پاکستانی سمارٹ موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ الرٹ میں کہا گیا ہے شہری واٹس ایپ ویڈیو کال کے کسی لنک کو کلک نہ کریں اور اگر کسی نے واٹس ایپ ویڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فوراً موبائل فون کو ریسیٹ کرا لیں۔ بصورت دیگر آپ کا سمارٹ فون غیرمحفوظ ہے۔ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو صرف گوگل پلے سٹور سے ہی انسٹال کیا جائے۔

مزید :

کراچی -