اپیکس کمیٹی اجلاس میں کراچی کے میئر کو نظر اندا ز کیا جاتا ہے:وسیم اختر

اپیکس کمیٹی اجلاس میں کراچی کے میئر کو نظر اندا ز کیا جاتا ہے:وسیم اختر
اپیکس کمیٹی اجلاس میں کراچی کے میئر کو نظر اندا ز کیا جاتا ہے:وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نظر انداز کردیا جاتا ہے جبکہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے میئر وسیم اختر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے پرسیوریج کے کام کے ساتھ ریلوے لائن کا معاملہ نمٹایا جارہا ہے اور وزیراعلی سندھ اس پراجیکٹ میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مگر افسوس اس بات ہے کہ جب بھی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے اس میں کراچی کے میئر کو نظر انداز کر دیاجاتا ہے ۔

مزید :

کراچی -