سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والے اعلیٰ افسران کے تبادلے ، تحقیقات متاثر
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے سے اس سانحہ کی تحقیقات متاثر ہوئی ہیں ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والے اہم افسران ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی منیر شیخ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی افسر کو تحقیقات کرنے کے احکامات نہیں ملے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تبادلوں کے باعث سانحہ بلدیہ کی تحقیقات رک گئی ہیں اور مزید کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی ۔